صدر مملکت نے ٹیکس ترمیمی بل 2016ء جاری کر دیا

157

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت نے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2016ء جاری کر دیا، شہدا اور دوران سروس جاں بحق افراد کے پلاٹوں کی پہلی فروخت پر سی وی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا، آرڈیننس کا اطلاق یکم جولائی 2016ء سے کردیا گیا۔ آرڈیننس کے مطابق سکوک بانڈ ہولڈر کمپنی پر 25 فیصد، انفرادی سکوک بانڈ ہولڈر کے منافع پر ساڑھے 12 فیصد اور 10 لاکھ سے کم سرمایہ کاری کرنے والے سکوک بانڈ ہولڈر پر 10 فیصد
سے کم ٹیکس عائد ہوگا۔ آرڈیننس کے تحت سیلز ٹیکس ایکٹ 1900 میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔ ترمیم کے تحت صوبائی خدمات پر جی ایس ٹی خودکار نظام کے تحت عائدکی جائے گی۔