لکی سیمنٹ لمیٹڈ : گزشتہ مالی سال میں 12.90ارب روپے کا منافع کا اعلان

121

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے 30جون 2016ء کو ختم ہونے والے مالی سال میں 12.90ارب روپے کا منافع کا اعلان کیا ہے جوکہ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے منافع کے مقابلے میں4.1فیصد زائدہے۔ کمپنی کا فی حصص منافع پچھلے مالی سال کے 38.44روپے کے مقابلے میں 40.03روپے رہا۔کمپنی نے حصص یافتگان کے لیے 10روپے فی حصص ڈیوڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔