ماہ اگست کے دوران افراط زر کی شرح میں 0.34 فیصد کمی ریکارڈ

133

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں ماہ اگست کے دوران جولائی 2016ء کے مقابلہ میں کنزیومر پرائس انڈیکس کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں 0.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اگست 2016ء میں پچھلے سال کے اسی ماہ کے مقابلہ میں افراط زر کی شرح میں 3.56 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ بات پاکستان بیورو برائے شماریات کے ڈائریکٹر عتیق الرحمن نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جولائی تا اگست 2016-17ء کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 3.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔