اسلام آباد (آئی این پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ بھارت ممبئی کیس کو پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے، نئی دہلی نے خود ممبئی حملہ کیس پر تشکیل ہر جے آئی ٹی کو گواہوں تک رسائی نہیں دی ،عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، پاکستانی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ جمعرات کو سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، بھارت ایسا تاثر دے رہا ہے جیسے پاکستان دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہو مگر ممبئی حملہ کیس کی ہر جے آئی ٹی کو گواہوں سے ملنے
کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں ملک بھر میں استحکام دیکھا گیا ، پاکستان مسئلہ کشمیر پر بھی اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں پر عمل کر ر ہا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے مسلسل اسکی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کا اقوام عالم کو نوٹس لینا ہوگا۔