منظراما م قتل کیس میں چالان منظور، سماعت انسداد دہشت گردی عدالت منتقل

102

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مقتول ایم پی اے منظرامام کے قتل کیس کے الزام میں چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ سماعت کے لیے انسداددہشت گردی کی متعلقہ عدالت میں منتقل کر دیا ہے۔ ہفتے کو تھانہ اورنگی ٹاؤن پولیس کے تفتیشی افسر نے عبوری چالان انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا۔