وفاقی سیکرٹریوں کے تقررو تبادلے

159

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے متعدد سیکرٹریوں کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ذرائع کے مطابق تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20کے آفیسر عبدالستار کھوکھر کو ایوی ایشن ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے ، جبکہ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے سینئر آ فیسر فریداللہ خان جو چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ پشاور تعینات تھے کو فوری تبادلہ کر کے چیئرمین (این سی جی آر) نیشنل کمیشن گورنمنٹ ریفارمز تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ممبر ایف بی آر اکرام غنی کو ٹرانسفر کر کے چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔