ٹیکس میں چھوٹ سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے ٗ گورنر اقبال ظفر جھگڑا

127

پشاور (اے پی پی)گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا اورفاٹا میں سرمایہ کاری کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے جولائی2015سے جون2018 تک دی گئی ٹیکس میں چھوٹ سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے خیبرپختونخوا کے چیمبرآف کامرس کے زیرانتظام میڈان خیبرپختونخوا نمائش کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔