ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے شروع ہوگا

104

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیر اہتمام ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بہاولپور اور لودھراں میں کھیلا جائے گا۔ پی بی سی سی کے چیئرمین سیدسلطان شاہ کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی جن میں بہاولپور، پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد، کشمیر، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، کوئٹہ، کراچی اور پی بی سی سی ینگ اسٹار شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ٹورنامنٹ سے آئندہ سال بھارت میں شیڈول دوسرے ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا چناؤ کریں گے۔