پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور تاقیامت آباد رہے گا،رفیق پردیسی

99

کراچی (پ ر) برکاتی فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی حاجی محمد رفیق پردیسی نے نیوکراچی میں پاکستان زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا، ایک طرف اسلام اور دوسری طرف ہندو تھا۔ برصغیر کے مسلمانوں نے ہزاروں جانوں کے نذرانے دے کر اسلام کے نام پر تحریک آزادی پاکستان شروع کی اور علما اہلسنت نے اسلام کی ترقی و ترویج و تبلیغ اور بالادستی کیلیے لازوال قربانیاں دیں اور بالاآخر قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں جدوجہد رنگ لائی اور 14 اگست 1947ء کو پاکستان دنیا کے نقشے پر چمکا اور ان شاء اللہ پاکستان تا قیامت قائم و دائم رہے گا۔