پاکستان کا انگلیڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی کے لئے ٹیم کا اعلان

81

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے 13رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا‘ سرفراز احمد قیادت کے فرائض انجام دیں گے‘ عمر اکمل، احمد شہزاد اور شاہد آفریدی کو قومی ٹیم شامل نہیں کیا گیا‘سہیل تنویر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ‘نوجوان فاسٹ بولرعماد بٹ کو بھی کارکردگی دکھانے کا موقع دیا گیا ہے‘پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 7ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلاجائے گا ۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد 13رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ‘وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں خالد لطیف، شرجیل خان، شعیب ملک، محمد رضوان، بابراعظم، محمد نواز ،محمد عامر، عماد وسیم،وہاب ریاض، محمد عرفان، سہیل تنویراور عماد بٹ شامل ہیں۔