چیلسی نے برازیلین فٹ بالر ڈیوڈ لوئز سے دوبارہ معاہدہ کر لیا

102

لندن(جسارت نیوز) مشہور انگلش کلب چیلسی نے برازیلین ڈیفنڈر ڈیوڈ لوئز سے دوبارہ معاہدہ کر لیا، لوئز نے 34 ملین پاؤنڈ کے عوض پیرس سینٹ جرمین کو چھوڑ کر دوبارہ چیلسی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ دونوں کے درمیان 3 سال کا معاہدہ پایا ہے جس کے تحت وہ 2019ء تک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ اس سے قبل چیلسی نے لوئز سے 2011ء میں 21.3 ملین پاؤنڈ کے عوض معاہدہ کیا تھا۔ اور انہوں نے 143 میچز میں کلب کی نمائندگی کی، 3 سال کلب کی نمائندگی کرنے کے بعد انہوں نے پیرس سینٹ جرمین کو جوائن کر لیا تھا۔
تاہم اب انہوں نے دوبارہ چیلسی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔