کورٹنی والش بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ مقرر ڈھاکا (جسارت نیوز) سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کورٹنی والش بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ مقرر ہو گئے، کورٹنی والش اور بی سی بی کے درمیان 2019ء ورلڈکپ تک کا معاہدہ طے پایا ہے۔ والش کو ہیتھ سٹریک کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ آئندہ ہفتے بنگلا دیش پہنچیں گے اور افغانستان کے خلاف شیڈول سیریز ان کی بطور کوچ پہلی آسائنمنٹ ہو گا۔ 2001ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد یہ ان کا کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ کوچنگ کا پہلا تجربہ ہو گا۔ والش کو ٹیسٹ میچز میں ملک کی طرف سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔ والش نے بیان میں کہا کہ بنگلس دیشی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کھلاڑیوں میں کچھ کر دکھانے کا جذبہ موجود ہے اسلئے مجھے ان کے ساتھ کام کر کے خوشی ہو گی۔

104

ڈھاکا (جسارت نیوز) سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کورٹنی والش بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ مقرر ہو گئے، کورٹنی والش اور بی سی بی کے درمیان 2019ء ورلڈکپ تک کا معاہدہ طے پایا ہے۔ والش کو ہیتھ سٹریک کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ آئندہ ہفتے بنگلا دیش پہنچیں گے اور افغانستان کے خلاف شیڈول سیریز ان کی بطور کوچ پہلی آسائنمنٹ ہو گا۔ 2001ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد یہ ان کا کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ کوچنگ کا پہلا تجربہ ہو گا۔ والش کو ٹیسٹ میچز میں ملک کی طرف سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔ والش نے بیان میں کہا کہ بنگلس دیشی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کھلاڑیوں میں کچھ کر دکھانے کا جذبہ موجود ہے اسلئے مجھے ان کے ساتھ کام کر کے خوشی ہو گی۔