یو ایس اوپن اعصام الحق شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

139

نیویارک (جسارت نیوز) پاکستانی پلیئر اعصام الحق کو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈڈبلز پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، مارٹینا ہنگس فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں‘ مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی‘بھارت کی ا سٹار پلیئر ثانیہ مرزا نے ویمنز ڈبلز ایونٹ کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ سربیا کے نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس ا سٹار رافیل نڈال، فرانس کے جوویلفرائیڈ سونگا، کروشیا کے مارین کلک اور فرانس کے گیل مونفلس اپی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ اٹلی کے اینڈرس سیپی ، یورو گوئے کے پابلو کیواس اور کینیڈا کے رؤانک دوسرے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکا میں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مکسڈڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں برایل کے برونو
سوریز اور ان کی قزاخستان کی جوڑی دار شیودووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کی چینی جوڑی دار یفان ژو کو 6-4، 3-6 اور10-8 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ سوئٹزرلینڈ کی مارٹیناہنگس اور ان کے بھارتی جوڑی دار لینڈر پیس دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا اور اسٹرائیکووا نے جیڈا ہارٹ اور ایناشیبارا کی جوڑی کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں برائن برادرز نے سلواکین پلیئر مارٹن کلیزن اور ان کے کینیڈین جوڑی دار عادل شمس دین کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ مینز سنگلز ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے راؤنڈ میچ میں سربیا کے نوویک جوکووچ کو جمہوریہ چیک کے جیری ویسلے کے خلاف واک اوور مل گیا۔ ا سپین کے رافیل نڈال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے اینڈرس سیپی کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-0، 7-5 اور 6-1 سے ہراکر ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا نے آسٹریلیا کے جیمز ڈک ورتھ کو 6-4، 3-6،6-3 اور 6-4 سے ہر اکر ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں کروشیا کے مارین کلک، فرانس کے گیل مونفلس، روس میخائل یوزخنی، امریکا کے جان اسنر، جنوبی افریقاکے کیون اینڈرسن، امریکا کے جیک سوک، مارکوس بگڈاٹس، اسپین کے نیکولس الماگرو اور امریکا کے ریان ہاریسن نے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔