***۔۔۔۔۔۔ملک بھر سے ۔۔۔۔۔۔***

139

اسلام آباد(اے پی پی) رواں سال عیدالاضحی کے موقع پر 150 ارب روپے کے جانوروں کی قربانی دی جائے گی اور تقریباً 2.5 ملین گائے، بیل اور بھینسوں کے علاوہ 4 ملین بکروں 8 لاکھ بھیڑوں، دنبوں اور 30 ہزار اونٹوں کو سنت ابراہیمی کی یاد میں قربان کیا جائے گا اس طرح آئیندہ عید قربان کے موقع پر پاکستانی ایک سو پچاس ارب روپے کے جانوروں کی قربانی کرینگے۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق آئیندہ عید قربان کے موقع پر شعبہ کو 73 لاکھ کھالیں وصول ہوں گی جبکہ گزشتہ سال بھی ٹینری کی مقامی صنعت کو اتنی ہی کھالیں وصول ہوئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق قربانی کیلئے 2.5 ملین گائے، بیل اور بھینسوں کی قربانی پر تقریباً 75 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے اور 4 ملین بکروں کی خریداری پر 60 ارب روپے جبکہ 8 لاکھ بھیڑوں اور دنبوں کی خریداری کیلئے 12 ارب روپے خرچ کئے جائینگے اسی طرح رواں سال 30 ہزار اونٹوں کی قربانی کیلئے 2.1ارب روپے کے اخراجات کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی مویشی منڈی کراچی میں اب تک ایک لاکھ پچیس ہزار گائے، چالیس ہزار بکرے اور پندرہ سو انونٹ پہنچ چکے ہیں اسی طرح ملک کے بڑے شہروں کی مویشی منڈیوں میں بھی بڑی تعداد میں جانور لائے گئے ہیں۔ ٹینرز ایسوسی ایشن کے ماطبق رواں سال جانوروں کی کھالوں کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے اور گائے و بیل کی کھال کی اوسط قیمت تقریباً 1200 روپے تک رہنے کا مکان ہے جبکہ گزشتہ سال یہ کھالیں 2000 روپے فی کھال کی قیمت پر فروخت ہوئی تھیں۔ کھالوں کی قیمت میں کمی کے حوالے سے ایسوسی ایشن کا کہانا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں چمڑے کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور عالمی کسادبازاری کے باعث مقامی مارکیٹ میں خام چمڑے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے**جاری مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران قومی بچت کی سکیموں میں 1.65 ارب روپے کی زائد سرمایہ کاری کی گئی ہے اور رواں مالی سال 2016-17 ء کے ابتدائی مہینے جولائی میں قومی بچت کی سکیموں میں مجموعی طور پر 18.231 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا حجم 16.581 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2015-16 ء کے دوران قومی بچت کی سکیموں میں مجموعی طور پر 232.09 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اس سے پچھلے مالی سال کے دوران 337.05 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 1.650 ارب روپے کی زائد سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے** وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کی اخلاقی،سفارتی اور سیا سی حمایت جاری رکھے گا۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پوری دنیا دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اور پاکستاں نے نیشیل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی وجہ کامیابی حاصل کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان اور کشمیر میں ہونے والے دہشتگردی میں ملوث ہے۔انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں بد امنی پھیلاکر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے تاہم موجودہ حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے باعث وہ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عروج پر ہے اور بھارتی افواج کھلے عام انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہی ہیں۔انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پرمسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کہ وجہ سے دنیاکے سامنے بھارت کا مکرہ چہرہ عیاں ہوٓگیا ہے اسی لئے بھارت بکھلایا ہوا پھرتا ہے اور منفی پراپیگنڈا کرکے دنیا کی توجہ اپنے اوپر لگے الزامات سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔مسلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سے قبل وزیر اعظم محمد نواز شریف کئی مرتبہ کہ چکے ہیں کہ ہم کشمیر کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اپنے سفارتکاروں اور پارلیمنٹیرین کے ذریعے مسلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہا ہے** دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہاہے کہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کو امریکا سمیت پوری دنیا سراہ رہی ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستاں مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت اور سکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمت عملی سے دہشتگردی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشگردی سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک پاکستان ہے اور دہشتگردی کو خلوص نیت سے ختم کرنے کو ششوں ، سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے باعث شدت پسندی میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ان کامیابیوں کا عالمی سطح پراعتراف کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے بھارت سمیت کون کون سا ملک ملوث ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کل بھوشن یادن کی گرفتاری اور اس کے بیانات کے بعد یقین پختہ ہو گیا ہے کہ بلوچستان ،کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں میں بھارت فنڈنگ اور شدت پسندی میں ملوث ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کے دورے پر موجود امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے بھی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے دورے پر آنے والے جان مکین نے بھی میران شاہ کے دورے کے بعد اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ پاکستان کے حالات پہلے جیسے نہیں اس نے دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دنیا پر یہ عیاں ہوگیا ہے کہ کون سا ملک دہشتگردی کے خلاف شور مچا رہا ہے اور خود شدت پسندی کو ہوا دینے میں ملوث ہے**پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری 9سالہ بچہ پتنگ اڑانے کے دوران چھت سے گر کر شدید زخمی انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کررکھی ہے تاہم رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں خلاف ورزی کا سلسلہ بھی جاری ہے گزشتہ روز عارف ٹاؤن کارہائشی 9سالہ اشر اپنے گھر کی چھت پر پتنگ اڑا رہا تھا کہ توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث چھت سے صحن میں آگرا اور سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث شدید زخمی ہوگیا جسے ورثاء نے فوری طور پر طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کردیا جہاں9سالہ اشر کی حالت طبی امداد کے باوجود تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔