***۔۔۔۔۔۔میرپورخاص ۔۔۔۔۔۔***

112

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)سلسلہ عظیمیہ کے تحت مراقبہ ہال میرپورخاص میں بر صغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا تاج الدین ناگپوری ؒ کا عرس مبارک جس میں میرپورخاص و گردونواح سے خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مراقبہ ہال کراچی کے محمد عرفان عظیمی نے کہاکہ آج کے پر آشوب دور میں ہر انسان غریب ہو یا امیر چھوٹا ہو یا بڑا پریشان دیکھائی دیتا ہے جس کی بڑی وجہ حصیل قوم ہمارا اللہ عزوجل کی اطاعت سے یقین اور تعلق کی کمزوری ہے، اور انسان نے اللہ کی ذات پر بھروسہ کر نے کے بجائے وسائل پر توجہ دینی شروع کر دی ہے،نگراں مراقبہ ہال مرپورخاص عبدالرحمٰن عظیمی نے کہا کہ حضرت بابا تاج الدین ناگپوریؒ وہ ہستی ہیں جن کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم معاشرے سے مذہبی ،لسانی اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بزرگان دین اور صوفیا ء کرام نے بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب وملت نوع انسانی سے محبت کی اور بھائی چارے کو پھیلانے کا درس دیا ہے،عرس کی تقریب کا آغاز میر محمد عظیمی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ تبسم جمیل ،جمیلہ اور درخشندہ نے نعت رسول ﷺ پیش کی،ڈاکٹر یاسر فراز عظیمی اور تیمور رحمٰن عظیمی نے مقالاجات پیش کئے،نظامت کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز انیس اختر نے سر انجام دیئے،بعدازان ذکر ،مراقبہ اور دعا کی گئی ،آخر میں لنگر تقسیم کیاگیا** اورنگ آباد ،بھانسنگھ آباد کے علاقوں میں نکاسی آب کی لائنیں بند ہونے اور گلی محلوں میں گندا پانی جمع ہونے کیخلاف مکینوں کا میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور میونسپل کمیٹی انتظامیہ کیخلاف زبردست نعرے بازی کی گئی ۔اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی نااہلی اور کرپشن کے باعث نکاسی آب کی لائنیں چوک ہوگئی ہیں اور کئی ماہ سے نالیوں کی صفائی ستھرائی نہیں ہوئی جس کے باعث گلیوں اور مین شاہراہوں پر گندا پانی جمع ہے اور یہی واحد شاہراہ ہے جسکے ذریعے لوگ مسجد میں نماز پڑھنے اور بچے اسکول جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں سے لوگوں کے گھروں میں انتہائی بدبودار اور آلودہ پانی فراہم کیا جارہا ہے افسران کو کئی بار درخواستیں دیں شکایت کیں مگر کوئی نوٹس نہیں لے رہا انھوں نے مطالبہ کیا کہ علاقہ مکینوں کو اس گندے پانی سے نجات دلائی جائے اور نکاسی آب کی لائینوں کو صفائی کرائی جائے** ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپورخاص کیخلاف آل سندھ پرائمری اسکول ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے گیارہویں روز بھی میرپورخاص پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ۔کیمپ میں موجود (پ ٹ الف ) کے ضلعی صدر محمد یعقوب نوہڑی ڈویزنل صدر محمد اعظم ہزاروی صوبائی رہنما شاہین اختر سنگھیڑا ،ظفر پنھور ،سرور لغاری ،شہباز جٹ اور دیگر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید واجد علی شاہ کے اقدامات کے باعث تعلیمی نظام شدید متاثر ہورہا ہے ۔ڈیوٹی چور اساتذہ کو مراعات جبکہ پابندی سے ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کیخلا ف کارروائیاں کی جارہی ہیں اور دور دراز علاقوں میں تبادلے کئے جارہے ہیں جسکی وجہ سے اساتذہ میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اساتذہ کے تبادلے منسوخ کئے جا ئیں ۔اور اساتذہ کے مسائل حل کیے جائیں بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا ورکرس الائنس میرپورخاص کے رہنماؤں نے بھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں اساتذہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔