آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف دورہ مردان مکمل کرکے واپس روانہ ہورہے تھے جب کہ عمران خان مردان دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے مردان پہنچے تو ہیلی پیڈ کے مقام پر دونوں شخصیات کا آمنا سامنا ہوگیا۔آرمی چیف اور عمران خان نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور خوشگوار ماحول میں بات چیت کی۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کی ۔