فلوریڈا میں سمندری طوفان ، لاکھوں مکانات بجلی سے محروم

301

سمندری طوفان ہرمائن فلوریڈا سے ٹکرا گیا، 2 لاکھ70 ہزار مکانات کی بجلی منقطع ہوگئی ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق طاقتور سمندری طوفان ہرمائن جمعے کی علی الصبح امریکی ریاست فلوریڈا کی شمالی خلیجی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا۔ اس سمندری طوفان کے ہمراہ شدید بارش کے علاوہ 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی تیز ہوا اور جھکڑ ہیں۔

طوفان کے ٹکرانے کے بعد سارے علاقے میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دو لاکھ ستر ہزار مکانات کی بجلی منقطع ہو کر رہ گئی ہے۔ سمندر میں تین میٹر بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔ یہ رواں برس کا چوتھا سمندری طوفان ہے جو بحر اوقیانوس سے اٹھا ہے۔