ایران، ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کی تیاریاں

272

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران کے جنوبی شہر بوشہر میں2 نئے ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کا کام 10 ستمبر سے شروع ہو گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر سے ایران میں سالانہ 22 ملین بیرل تیل کی بچت ہو گی۔انھوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ یہ بجلی گھر10 سال کی مدت میں تعمیر ہوں گے۔

علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ ان دو بجلی گھروں کی تعمیر پر 10 ارب ڈالر لاگت آئے گی اور روس ان ایٹمی بجلی گھروں کو تعمیر کرے گا۔ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے ایٹمی توانائی کے شعبے میں ایران کی توانائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور توانائی، صنعت، زراعت اور طب کے شعبوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آئندہ 10 سال کے دوران ایٹمی صنعتوں کے لیے خصوصی رقم مختص کی جائے گی۔