بی ڈی ایس تھرڈ ،فائنل پروفیشنل،ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان

179

بی ڈی ایس تھرڈ ،فائنل پروفیشنل اور ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ ،فائنل پروفیشنل اور ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میںفاطمہ جناح ڈینٹل کالج کے طالب علم یوسف احمد انصاری ولد محمد اصغر افتخارانصاری سیٹ نمبر 168323 نے 718 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن ،سروش صدرالدین مورانی بنت صدرالدین جعفر علی مورانی سیٹ نمبر 168362 نے 679 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی فروامانیکیہ بنت محبوب علی سیٹ نمبر 168150 اور سرسید کالج آف میڈیکل سائنسز ٹرسٹ کی بختاورمشتاق بنت مشتاق احمد میمن سیٹ نمبر168380 نے مشترکہ طور پر 668 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

امتحانات میں کل 443 طلبہ شریک ہوئے،396 طلبہ کو کامیاب جبکہ 47 طلبہ کو ناکام قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 89.39 فیصد رہا۔بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات میں لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کے طالب علم معاذ انور میمن ولد انور حسین میمن سیٹ نمبر 169228 نے 826 نمبر کے ساتھ پہلی ،سدرہ گلزاربنت گلزارالرحمن سیٹ نمبر 169271 نے 823 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ فیضانِ محمد ولد شوکت علی شاہ سیٹ نمبر 169226 نے 819 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

امتحانات میں کل 424 طلبہ شریک ہوئے،370 طلبہ کو کامیاب جبکہ 54 طلبہ ناکام قرارپائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 87.26 فیصدرہا۔ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کی طالبہ شرمین ابراہیم بنت محمد ابراہیم قمر سیٹ نمبر 162574 نے 792 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن ،کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ صدف جبار بنت عبدالجبار سیٹ نمبر162318 نے 780 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ نوال معین ولد معین الظفرخان سیٹ نمبر162261 نے778 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں کل 780 طلبہ شریک ہوئے،515 طلبہ کو کامیاب جبکہ 265 طلبہ کو ناکام قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 66.03 فیصدرہا۔