آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

199

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ لاہور، فیصل آباد، مالاکنڈ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ سبی، کوئٹہ، سکھر، ڈی آئی خان، کوہاٹ، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں لاہور (سٹی92، ائیرپورٹ11)، ٹوبہ ٹیک سنگھ39، لیہ36، خانپور14، چکوال 12، اوکاڑہ07، فیصل آباد06، قصور02، ساہیوال01، بلوچستان میں سبی22، سندھ میں جیکب آباد19، روہڑی05، خیبرپختونخوا میں میرکھانی16، کوہاٹ09، ڈی آئی خان07، دیر06، کالام03، دروش02 جبکہ گلگت بلتستان میں استور کے مقام پر 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 42 اور نوکنڈی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔