آرمی چیف جنرل راحیل شریف مردان پہنچ گئے جہاں انہوں نے ضلع کچہری میں ہونے والے بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار ہنگامی دورے پر مردان پہنچ گئے جہاں کورکمانڈر پشاور ہدایت الرحمان،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور دیگر کے ہمراہ انہوں نے مردان کے اسپتال میں زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کی۔آرمی چیف نے دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات کرکے طبعیت پوچھی اور انہیں حوصلہ دیا۔جنرل راحیل نے فرداً فرداً زخمیوں سے ان کا احوال پوچھا۔
آرمی چیف نے مردان دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا ہے۔