سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ ان کا ملک تیل کی پیداوار کا کوئی مخصوص ہدف نہیں رکھتا ہے اور اس کی پیداوار صارفین کی ضروریات کے مطابق ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خام تیل کی کم قیمتوں کے باوجود تیل کی مانگ سے کوئی تشویش لاحق نہیں ہے۔چین میں خام تیل کی مانگ بدستور بہت صحت مند ہے۔
خالد الفالح نے بتایا کہ سعودی عرب کے تیل صاف کرنے کے 2 نئے کارخانے ( ریفائنریاں) اپنی مکمل استعداد کے مطابق کام کررہے ہیں۔ ان میں1 ینبوع میں واقع ریفائنری کی پیداواری صلاحیت 4 لاکھ بیرل یومیہ ہے اور دوسری ریفائنری جبیل میں واقع ہے۔اس کی یومیہ پیداواری صلاحیت بھی اتنی ہے۔
سعودی عرب جولائی میں یومیہ1 کروڑ 6 لاکھ 70 ہزار بیرل تیل نکال رہا تھا اور اس کی یومیہ پیداواری صلاحیت1کروڑ 25 لاکھ بیرل ہے۔یوں وہ دنیا میں تیل کی مانگ میں اضافے کی صورت میں اپنی پیداوار کو مزید بڑھا سکتا ہے۔