انگلینڈ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر بن سٹوکس نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف چوتھے میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں اور پاکستان کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں شرکت اور کامیابی کے لئے بے تاب ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق انگلش ٹیم کے باؤلر بن سٹوکس کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ انگلستان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کے لئے متحد ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو آئندہ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔
بن سٹوکس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی کی بدولت ٹیم کو مزید فتوحات دلانے کیلئے بے تاب ہیں۔ بن سٹوکس نے چوتھے ون ڈے میچ میں 4 اوورز میں صرف 15 رنز دیئے اور بیٹنگ میں شاندار 69 رنز سکور کئے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری کے باوجود آئندہ میچ میں آسان نہیں لیں گے اور آئندہ میچ میں بھی عمدہ کھیل کی بدولت ٹیم کو کامیابی دلانا ہدف ہے۔