ازبکستان کے صدر اسلام کریموف انتقال کرگئے

288

ازبکستان کے صدر اسلام کریموف انتقال کرگئے،ان کی عمر 78سال تھی ،ازبک حکومت نے سرکاری طور پر صدر اسلام کریموف کےانتقال کی تصدیق کردی ہے۔مرحوم صدر اسلام کریموف کی تدفین ثمرقند میں 3ستمبرکوہوگی۔

ادھر ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے اپنی کابینہ کے ساتھ نشرہونے والے ایک اجلاس میں بتایا کہ ازبک صدر انتقال کرگئے ہیں۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہم ازبک عوام کے دکھ اور درد مٰیں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے مرحوم ازبک صدر کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔

ادھر ازبک حکومت نے پہلے یہ کہا تھا کہ صدر کی طبیعت ناساز ہے بعد ازاں مگر سرکاری چینل پر سوگوار میوزک نشر کیا گیا اور صدر اسلام کریموف کی موت کی تصدیق کردی گئی۔