امجد صابری قتل ‘ ماسٹر مائنڈ کا قریبی ساتھی بھی گرفتار

95

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امجد صابری قتل کیس میں ایک اور اہم پیشرفت کی گئی ہے ،قتل کے ماسٹرمائنڈ ملزم شہزاد ملا کے ایک اور قریبی ساتھی زکی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ، تمام ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذکرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے امجد صابری کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ ملزم شہزاد ملا کے قریبی ساتھی زکی کو پہلے سے
گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا ہے۔ پکڑا جانے والا ملزم ذکی بھی متحدہ قومی موومنٹ الطاف گروپ کے لیاقت آباد سیکٹر آفس کا ٹارگٹ کلر بتایا جاتا ہے۔