ایگزیکٹ کیس میں عائشہ شیخ کیدرخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

137

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سہیل احمد لغاری نے جعلی ڈگری اسکینڈل کیس میں ملوث ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی اہلیہ عائشہ شیخ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ پیر تک محفوظ کرلیا، عائشہ شیخ کی درخواست ضمانت
کی سماعت ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ مذکورہ مقدمے میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ ، سمیت 15ملزمان کی سندھ ہائی کورٹ ضمانت منظور کرچکی ہے ۔