برازیل: مشیل تیمر صدر بن گئے لاطینی امریکا میں سفارتی بحران

154

برازیلیا(انٹرنیشنل ڈیسک)برازیلی سینیٹ میں دلما روسیف کے خلاف مواخذے کی قرارداد منظور ہونے کے چند گھنٹوں بعد عبوری صدر مِشیل تیمر نے منصبِ صدارت سنبھال لیا ہے۔ روسیف کی معطلی کے عرصے میں وہ اپنے ملک کے تقریباً 4 ماہ عبوری صدر رہے تھے۔ مشیل تیمر نے صدر بننے کے بعد تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سوا 2سال کے عرصے میں سابق وعدے پورے کرنے کے ساتھ ساتھ برازیل کو درست سمت فراہم کریں گے۔ تیمر جس وقت صدر بنے ہیں، اس وقت برازیلی اقتصادیات انتہائی مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ اس کے علاوہ سیاسی و سماجی عدم استحکام اور زیکا وائرس جیسے چیلنجز بھی موجود ہیں۔ دوسری طرف دلما روسیف (باقی صفحہ 9 نمبر 1)
کو منصب صدارت سے فارغ کر دیے جانے کے بعد وینیزویلا، بولیویا اور ایکواڈور نے احتجاجاً برازیلی دارالحکومت برازیلیا سے اپنے سفیر واپس طلب کر لیے ہیں۔ ان ملکوں نے برازیلی سینیٹ کی کارروائی کو بغاوت کے مساوی قرار دیا ہے۔
برازیل/ نئے صدر