بھٹ شاہ، واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کی یوم مطالبات ریلی

122

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت) حیسکو ملازمین کی اللہ والا چوک سے پریس کلب تک یوم مطالبات ریلی۔ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے چیئرمین محرم خاصخیلی، جنرل سیکرٹری غلام عباس ملوکھانی، گل منیر میمن، سالم راجپوت کی قیادت میں حیسکو بھٹ شاہ کے سیکڑوں ملازمین نے اللہ والا چوک سے بھٹ شاہ پریس کلب تک یوم مطالبات ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھٹ شاہ حیسکو یونین کے چیئرمین محرم خاصخیلی نے وزیر اعظم محمد نواز شریف، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، چیئرمین واپڈا سے مطالبہ کیا کہ ملازمین جن میں میٹر ریڈر، کلرک و دیگر عملے کی اپ گریڈیشن اور تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ، لائن اسٹاف کے سلیکشن گریڈ کو سندھ حکومت کی طرح اپ گریڈ کرکے حیسکو ملازمین کے گریڈ میں اضافہ کیا جائے۔ بصورت دیگر ہزاروں ملازمین مطالبات کی منظوری کے لیے پُر امن احتجاجی تحریک چلائیں گے۔