حلال اسٹینڈرڈز وقت کی ضرورت ہے ، محمد خالد صدیق

158

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حلال اسٹینڈرڈز وقت کی ضرورت ہے اور پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ادارے نے حلال اسٹینڈرڈز بنا لیے ہیں۔ پی ایس کیو سی اے صنعتکاروں کو اسٹینڈرڈز کے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی انجینئر محمد خالد صدیق نے جمعرا ت کوادارے کے ہیڈآفس میں حلال اسٹینڈرڈز مینجمنٹ سسٹم کے سلسلے میں ٹریننگ ورکشاپ میں ٹریننگ کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صنعتکاروں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے اس موقع پر کہاکہ حلال اسٹینڈرڈز کے سلسلے میں پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے پیشرفت کی ہے اور صنعت کے شعبے میں حلال اسٹینڈرڈز متعارف کرائے جائیں گے۔ اس موقع پر حلال فاؤنڈیشن کے صدر مفتی نعیم شاہد نے بھی خطاب کیا۔