سابق وزیرداخلہ کے خلاف مقدمات کی سماعت یکم اکتوبرتک ملتوی

123

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹرذولفقارمرزاکے خلاف ہنگامہ آرائی کے مقدمات کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی سابق وزیر داخلہ سندھ کے خلاف بدین میں درج ہنگامہ آرائی اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمات درج کیے گئے تھے جن کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہونا تھی تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کی گئی جبکہ مقامی عدالت نے بھی ان کے خلاف تھانہ آرام باغ میں درج مقدمے کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔