سانحہ پشاور کے لواحقین کو ریڈزون جانے سے روک دیا گیا

121

اسلام آباد(آن لائن)آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید بچوں کے لواحقین کو ریڈزون جانے سے روک دیا گیا، میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز آرمی پبلک اسکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین پشاور سے اسلام آباد پہنچے،شہدا کے والدین نے اپنے بچوں کے ہمراہ ریڈزون جانے کی کوشش کی جہاں انہیں سیکورٹی اداروں کی جانب سے روک دیاگیا۔شہدا کے لواحقین کومذاکرات کے لیے ڈپٹی کمشنر
کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کے دفتر طلب کیا گیا جہاں مذاکرات ہوئے۔شہید بچوں کے لواحقین کی جانب سے یکم ستمبر سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔بچوں کے والدین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آرمی پبلک ا سکول پشاور حملے کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے ،،وفاقی حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے تاحال پورے نہیں،مطالبات پورے نہ ہونے پر شہدا کے لواحقین میں شدید غصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے۔