سکھر پولیس کی کارروائی، طیارہ شکن توپوں سمیت اسلحہ برآمد

163

سکھر( نمائندہ جسارت)ڈی آئی جی سکھر فیروز شاہ اور ایس ایس پی گھوٹکی مسعود بنگش نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع گھوٹکی کی تاریخ میں پہلی بار بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے جس میں 4 اینٹی ائر کرافٹ گنیں، 2 ہیوی مشن گنیں 4ایل ۱یم جی ایم، ایک راکٹ لانچر 32 کلاشنکوف 50 پستول اور5 ہزار گولیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھوٹکی میں پولیس کی کارروائیوں سے امن و امان قائم ہوا ہے، پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ دس روز کے دوران 125اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ ضلع گھوٹکی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے یکم مئی 2016ء سے 31 اگست 2016 ء تک کے دوران 2481ملزمان اور گرفتاری پر انعام رکھے گئے 16ڈاکوؤں کو گرفتار کیا ہے۔ بدنام روپوش ڈاکوؤں کی گرفتاری پولیس کا ایک اہم کارنامہ ہے۔اس موقع پر گرفتار ملزمان کو صحافیوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق گھوٹکی پولیس نے گرفتاریوں پر انعام رکھے گئے 8ڈاکوؤں میں ہدایت اللہ عرف دلو شر، بھور شر، گورو شر ، جن پر 5 لاکھ روپے انعام مقرر تھا جبکہ علی محمد عرف کرارو شر ، شیرو شران پر تین تین لاکھ روپے انعام اور علی نواز شر ، احمد ان سندرانی ، شہزادو شر پر دو دو لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔ علاوہ ازیں 15 روپوش ڈاکو پر مختلف سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے ،انہیں گرفتار کیا جن میں حاصل شر، پیارو شر، پولیس کے شہید ایس ایچ او آندل سندرانی غلام نبی مہر کیس میں بھی مطلوب تھے۔