فہیم انور شیخ کی صدارت میں لاڑکانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس

131

لاڑکانہ (اے پی پی) لاڑکانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس فہیم انور شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر ڈی آئی جی لاڑکانہ عبد اللہ شیخ اور ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز نے شرکت کی۔ اس موقع پر فہیم انور شیخ نے کہا کہ ڈی آئی جی لاڑکانہ عبد اللہ شیخ کی تعیناتی کے بعد ڈویژن کے اندر امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس کے باعث تاجر برادری دن ہو یا رات بلا خوف و خطر سفر کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ عبد اللہ شیخ نے کہا کہ یہاں کی تاجر برادری کا تعاون قابل ستائش ہے جس کے لیے وہ پولیس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔