قومی منصوبہ عمل کے تحت انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کا منصوبہ

185

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کی معا ون خصو صی برا ئے انسا نی حقوق ریحا نہ لغا ر ی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت سندھ میں انسانی حقوق کی صو ر تحا ل کو بہتر کر نے کے لیے ان کی سر برا ہی میں15رکنی پرا ونشل ٹا سک فو ر س آٖف ہیو من را ئٹس قا ئم کی گئی ہے ۔جس میں سندھ حکومت کے اہم محکمو ں تعلیم ،صحت ،اقلیتی امو ر ،محنت ،سما جی بہبو د اور داخلہ و دیگر کو شا مل کیا گیا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں انسانی حقوق پر کا م کر نے والی مختلف غیر سر کا ر ی تنظیمو ں کے وفد سے ملا قا ت میں کیا ۔وفد میں پرا ونشل کو آر ڈینیٹر ڈیمو کریسی رپو ر ٹنگ انٹر نیشنل نغمہ اقتدا ر ،پا کستا ن ہندو کو نسل خواتین ونگ کی صدر منگلا شر ما ،نیشنل کمیشن فا ر ہیو من را ئٹس کی نز ہت شریں، پیس بلڈر یو تھ گرو پ کے او ینا ش شر ما ،پا ئلر کی عا بدہ علی ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر نا ؤ کمیو نٹیز فرحت پر وین اور ڈیمو کریسی رپو ر ٹنگ انٹر نیشنل کے زاہد فا رو ق ودیگر شا مل تھے ۔ریحا نہ لغا ر ی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلا ن میں 6 بنیا دی نکا ت شا مل ہیں جس میں 60ایکشن بتا ئے گئے جن کے ذریعے انسانی حقوق کا تحفظ اور تر ویج کی جائے گی ۔انہو ں نے مزید بتا یا کہ کرا چی میں ڈائریکٹو ریٹ کے علا وہ لا ڑ کا نہ ،گھو ٹکی ،جیکب آبا د ،حیدر آبا د ،سکھر اور دا دو میں محکمہ انسانی حقوق کے دفا تر قا ئم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام تعلیم ،صحت ،پا نی اور شیلٹر جیسی بنیا دی سہو لیا ت سے محرو م ہیں ۔انہو ں نے وفد کو یقین دلا یا کہ ان کے دروازے تما م لو گو ں کے لیے کھلے ہیں وہ انسانی حقوق پر کا م کر نے والے افرا د ،تنظیموں سے ہر ممکن تعا ون کر نے کے لیے ہر وقت حا ضر ہیں اورہم سب لو گ مل جل کر کا م کریں گے تو صو ر تحال بہتر ہو گی ۔اس مو قع پر فرحت پر وین نے بچوں کی مشقت پر گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ صو ر تحا ل بہت ہی تشویشنا ک ہے ۔محنت کشوں کے حقوق کے لیے بنا ئے گئے قوانین کو تبدیل کر نے کی ضرورت ہے کا م کر نے کی جگہ کی صو ر تحال نا قا بل یقین ہے ،فیکٹریو ں اور کا ر خا نو ں کی انسپیکشن کئی بر سو ں سے نہیں ہو ئی ۔لیبر انسپیکٹر کو تر بیت کی ضرورت ہے تا کہ ان کی صلا حیت بڑ ھا ئی جا ئے ۔