ٹنڈو آدم، تاجر برادری کی نو منتخب چیئرمین مسرور احسن غوری کو مبارکباد

132

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) میڈیکل اسٹور یونین کے صدر حبیب خان بہلم، جنرل سیکرٹری اشتیاق احمد بھیا اور ٹنڈوآدم صرافہ یونین کے صدر افضل اکرام قریشی، رفعت علی شیخ نے اپنے ممبران و عہدیداران کے ہمراہ ٹنڈوآدم میونسپل کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین مسرور احسن غوری کو ان کی رہائش گاہ پر جاکر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ ٹنڈوآدم کی تعمیروترقی کے حوالے سے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے اور اس شہر کا کھویا ہو ا وقار بحال کریں گے شہر کی تاجر برادری مسائل کے حل اور بلدیہ سے مکمل تعاون کریگی۔ اس موقع پر نو منتخب چیئرمین بلدیہ ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ میں تمام لوگوں کو ساتھ لیکر ان کے مشورے سے ٹنڈوآدم میں کام کروں گا۔ اولین ترجیح صفائی و ستھرائی ہے۔ عوام کے تعاون سے ٹنڈوآدم کو پھر سے چمن بنادیں گے۔ مسائل کے حل کے لیے میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، بلاتفریق عوام کی خدمت کروں گا۔