ٹنڈو جام، جواد شاہ کا زرعی یونیورسٹی آفیسرز یونین کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

114

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی کی آفیسرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید جواد شاہ، پریس ترجمان علی نواز، ایگزیکٹو ممبر غلام محی الدین قریشی نے اپنے ایک بیان میں سندھ زرعی یونیورسٹی میں آفیسرز کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کرنے والے عناصر یونیورسٹی کے پُرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ان لوگوں نے جنرل باڈی کی منظوری کے بغیر اپنے ذاتی مفادات کی خاطر یہ ہڑتال شروع کی ہے۔ انہوں نے اس غلط طریقے کو اختیار کرنے پر آفیسرز یونین کی جانب سے ریاست علی قنبر کو چارج شیٹ بھی دے دی ہے۔