ٹنڈوالٰہیار،الخدمت کے تحت ما ڈل کلسٹر میں یتیم بچوں کیلیے تربیتی سرگرمی کا انعقاد

104

13133نڈوالٰہیار(وقائع نگار خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن ٹنڈو الٰہیارکے تحت یتیم اور باہمت بچوں کے لیے تربیتی سرگرمی کا انعقا کیا گیا ۔ کو آرڈینیٹر آرفن کیئر پروگرام صہیب فاروق نے مختلف علمی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں میں اللہ سے محبت اورہر خوشی غمی میں اس پر پختہ یقین رکھنے کی تربیت دی ۔مقامی ہال میں منعقدہ تربیتی پروگرام کی دوسری سیریز سے خطاب کرتے ہوئے صہیب فاروق نے کہا کہ ہر خوشی غمی کے معاملے میں صرف اللہ کو یاد کرنا اور اسی سے مدد مانگنا اچھے بچوں کا شیوہ ہے ۔انہوں نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو احساس دلایا کہ بڑوں کی عزت کے ساتھ ساتھ چھوٹے بہن بھائیوں پر شفقت اور دوسروں پر مہربانی کرنے سے اللہ خوش ہوتا ہے اور انعامات سے نوازتا ہے ۔ دوسری طر ف کفالت یتامیٰ پروگرام کی لیڈیزانچارج نے یتیم باہمت بچوں کی ماؤں سے خصوصی میٹنگ کی اورالخدمت کے مہیا کردہ نصاب کے ذریعے بچوں کی اچھی تربیت پر گفتگو کی۔