پاک افغان سرحد پر ٹریفک بحال

107

چمن ( اے پی پی ) پاک افغان بارڈر دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔پاک افغان چمن بارڈر 14 روزبند رہنے کے بعد جمعرات کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، جس کے بعد پاکستان اورافغانستان کے درمیان نیٹو سپلائی اور تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت بھی بحال ہوگئی ہے۔ تاہم سفری دستاویزات رکھنے والے افراد کو ہی پاک افغان سرحد پارکرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔