پاکستان اسٹاک میں تیسرے روز بھی مندی 10ارب سے زاےئد ڈوب گئے

126

13156راچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روزبھی مندی کارحجان غالب رہا،کے ایس ای100انڈیکس39800پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا اور39700ہزارپوائنٹس کی سطح پربندہوا ۔ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے10ارب سے زائدروپے ڈوب گئے ۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہے اور انڈیکس40ہزار پوائنٹس کے قریب ہونے سے تکنیکی کریکشن کی زد میں ہے جبکہ پاکستان میں عید الاضحی کے موقع پر طویل تعطیلات کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔جمعرات کوکاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 70.91 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 39809.58 پوائنٹس سے کم ہو کر 39738.67 پوائنٹس پرآگیااسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 110.03 پوائنٹس کی کمی سے 22555.25 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26762.56 پوائنٹس سے گھٹ کر26751.26پوائنٹس پر بند ہوا۔ جمعرات کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں 10 ارب 22 کروڑ 54لاکھ69ہزار120روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 80 کھرب 11 ارب36 کروڑ 19 لاکھ 82 ہزار 329 روپے سے کم ہو کر 80 کھرب 1 ارب 13 کروڑ 65 لاکھ 13 ہزار 209 روپے رہ گیا۔جمعرات کومارکیٹ میں 36 کروڑ 56 لاکھ22ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو13 ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ بدھ کے روز 35 کروڑ 6 لاکھ8ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو 11 ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔ مجموعی طور پر444 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 203 میں کمی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 2 کروڑ 73 لاکھ، بائیکو پیٹرولیم 2 کروڑ61لاکھ،عائشہ اسٹیل مل 2 کروڑ 36 لاکھ،دیوان سیمنٹ1کروڑ80لاکھ اورڈیسکون آکس چیم 1کروڑ 57 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔