پاکستانی برآمد کنندگان افریقی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرکے برآمدات بڑھا سکتے ہیں،ہائی کمشنر کینیا

136

فیصل آباد(اے پی پی )پاکستان میں کینیا کے ہائی کمشنر پروفیسر جولیس کیبٹ بیٹوک نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمد کنندگان کینیا کے ذریعے افریقا کی وسیع مارکیٹ سے رابطے کرکے اپنی برآمدات کو کئی گنا بڑھا سکتے ہیں اور اس سلسلہ میں انہیں ویزا سمیت ہر قسم کی سہولتیں مہیا کی جار ہی ہیں ۔وہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی مجلس عاملہ کے سابق رکن اور ممتاز برآمدی تاجر حلیم اختر ملک کی طرف سے دیے جانے والے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔