پاکستانی کاروباری اداروں کے نمائندے بین الاقوامی میلے میں شرکت کریں گے

117

اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کی کمرشل قونصلر چیرل ڈیوکلونے کہا ہے کہ پاکستان کے کاروباری اداروں کے نمائندے اٹلانٹا، جارجیا، میں منعقد ہونیوالے لکڑی کے کام کے بین الاقوامی میلے(آئی ڈبلیو ایف) میں شرکت کرنے کے لیے امریکا جائیں گے۔ آئی ڈبلیو ایف فرنیچر کی تیاری، عمارتوں کے چوبی کام، لکڑی کے کام والی روایتی اور عام نمائشوں کا انعقاد کرنے والے دنیا کے صف اول کے میلوں میں سے ایک ہے۔