چین میں امریکی خاتون پر جاسوسی کے مقدمے میں فرد جرم عائد

148

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق چین میں گزشتہ برس سے زیرِ حراست امریکی خاتون سینڈی فین گلیس کے خلاف جاسوسی کے الزام کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ 56 سالہ سینڈی کو مارچ 2015 ء میں چین میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک امریکی تجارتی وفد کا حصہ تھیں۔ ان کے شوہر جیف گلیس کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی کے خلاف لگائے گئے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔ یہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب امریکی صدر بارک اوباما جی۔20 اجلاس کے لیے چین کے دورے پر جانے والے ہیں۔ صدر اوباما اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات بھی کریں گے۔ جنوبی بحیرہ چین میں چینی فوجی (باقی صفحہ 9 نمبر 2)
سرگرمیوں اور سائبر ہیکنگ کے مسائل امریکا اور چین کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ بنے ہیں۔ چینی نژاد سینڈی فین گلیس امریکی شہریت حاصل کرنے کے بعد ریاست ٹیکساس میں مقیم تھیں۔ وہ اپنے شہر ہیوسٹن میں کاروباری سرگرمیوں کی تشہیر کے لیے چین گئی تھیں جہاں انھیں مکاؤ سے چین کے جنوبی شہر زوہائی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
امریکی خاتون پرمقدمہ