کراچی کی8 مویشی منڈیوں کو قانونی بنانے کیلیے نوٹیفکیشن جاری

162

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں قائم 100 سے زائد غیر قانونی مویشی منڈیوں کے حوالے سے جسارت میں گزشتہ روز شائع ہونے والی خبر پر ہوم سیکرٹری سندھ نے کراچی کی8 مویشی منڈیاں قانونی قرار دے دیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپر ہائی وے، ملیر 15 آسو گوٹھ، مویشی منڈی لانڈھی، رائس
گودام لانڈھی بابر مارکیٹ، ہمدرد یونیورسٹی نزد منگھوپیر، مواچھ گوٹھ بلدیہ ٹاؤن، مویشی منڈی، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں اسٹیشن کمانڈر اور کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں صدر کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی اجازت سے قائم کی جانے والی مویشی منڈیاں قانونی ہیں جبکہ ان کے علاوہ قائم ہونے والی مویشی منڈیاں غیر قانونی قرار دے کر متعلقہ ایس ایچ اوز کو سیکشن 188PPC کے تحت کارروائی کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔ ہوم سیکرٹری ریاض حسین سومرو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 144(6)Cr PC کی دفعات کے تحت 15ستمبر تک غیر قانونی مویشی منڈیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کی بنیادی وجوہ سیکورٹی معاملات، ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنا اور غیر صحت بخش ماحول قرار دیاگیاہے۔