کلرکس ایسوسی ایشن کا پنجاب حکومت سے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کا مطالبہ

93

راولپنڈی (اے پی پی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ملازمین کو ان کے حقوق دیے جائیں اور چارٹر آف ڈیمانڈ کو من و عن تسلیم کیا جائے ۔ایپکاراولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عامر مقصود بٹ نے ایپکا اجلاس کے موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت وعدے کے مطابق ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل ا سٹاف کو فوری طور پر اپ گریڈ کرے۔