کوٹری، صحافی لطیف شورو کے بڑے بھائی محمد صالح انتقال کرگئے

149

کوٹری (نمائندہ جسارت) مقامی صحافی لطیف شورو کے بڑے بھائی محمد صالح شورو 52سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ پسماندگان میں تین بیٹوں اورایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں ایم پی اے سکندرشورو ،میونسپل چیئرمین نور محمد شورو ،ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹری کے صدر مستقیم خان اور ڈپٹی کمشنر جامشورو منور علی مہیسر سمیت صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مرحوم کے گھر واقع قاضی محلہ میں ورثا سے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔