گاندھی کو آر ایس ایس نے قتل کیا راہول اپنے بیان پر قائم

116

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وہ اپنے اس بیان پر قائم ہیں کہ مہاتما گاندھی کو آر ایس ایس سے وابستہ لوگوں نے مارا تھا اور اس کے لیے عدالت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ راہول نے یہ بات 2014ء کے پارلیمانی انتخابات کے دوران کہی تھی جس کے بعد ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ قائم کیا گیا (باقی صفحہ 9 نمبر 11)
تھا۔ اس مقدمے کو خارج کرانے کے لیے انھوں نے پہلے تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن جمعرات کو اس معاملے کی سماعت کے دوران انھوں نے اپنی درخواست واپس لے لی۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سورجے والا نے کہا کہ راہول گاندھی نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے، وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور مہارشٹر کی عدالت میں مقدمے کا سامنا کریں گے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ مقدمے کی سماعت کے دوران راہول گاندھی کو خود پیش ہونا ہوگا۔ راہول گاندھی نے2برس قبل پارلیمانی انتخابات کے دوران کہا تھا کہ ’ آر ایس ایس کے لوگوں نے گاندھی جی کو مارا تھااور اب وہ سردار پٹیل اور جواہر لال نہرو کی بات کرتے ہیں۔ راہول گاندھی کے وکیل اور سابق وزیر کپل سبل نے سپریم کورٹ سے اپنے فیصلے میں یہ بات شامل کرنے کے لیے کہا کہ راہول گاندھی آر ایس اسی کے خلاف اپنے بیان کے ہر لفظ پر قائم ہیں، لیکن عدالت نے انکار کر دیا۔ اس سے پہلے راہول گاندھی نے عدالت میں کہا تھا کہ ان کا مقصد پوری آر ایس ایس پر الزام لگانا نہیں تھا۔
گاندھی کا قاتل