گھارو، دھابیجی واٹر سپلائی کی موٹریں خراب ہونے سے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

92

گھارو (نمائندہ جسارت) دھابیجی میں واٹر سپلائی کی موٹریں خراب ہو جانے سے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ شہری پانی کے حصول کے لیے پریشان۔ دھابیجی میں واٹر سپلائی کی موٹریں گزشتہ 6 روز سے خراب ہوجانے سے دھابیجی کے علاقوں بلال نگر، شیخ عبدالمجید سندھی کالونی، بلوچ محلہ، جوکھیہ محلہ، یعقوب آباد، زرین کالونی، بخاری محلے میں گزشتہ 6 روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے جس سے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ شدید گرمی میں شہری مجبوراً پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پانی کی موٹریں درست کروا کر پانی کی فراہمی بحال کی جائے، بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔