گھرگھرکھالیں جمع کرنے والوں کی گرفتاری کافیصلہ

112

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں عیدالالضحیٰ پر گھر گھر جا کر کھالیں جمع کرنے والوں کوگرفتارکر لیاجائیگا۔ کھالیں جمع کرنے کے لئے اجازت نامے کو لازمی قراردے دیا گیاسندھ حکومت نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ کیمپ بینرز لاوڈاسپیکرلگانے کی اجازت نہیں ہوگی کھالیں منتقل کرتے ہوئے شناختی کارڈ اور اجازت نامے کی کاپی ساتھ رکھنا ہوگی۔ عیدالاضحی کے تینوں دن اسلحہ لیکرچلنے پر پابندی ہوگی،تفصیلات کے مطابق رواں سال عید قربان پر کھالیں جمع کرنا ایسان نہیں ہو گا۔ تمام جماعتیں اور ادارے متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے اجازت نامہ لازمی لینے کی پابند ہوں گی۔ تنظیمیں حلف نامہ جمع کرانے کی بھی پابند ہوں گی جبکہ گھر گھر جا کر
کھالیں جمع کرنے والوں کو گرفتار کر لیا جائیگا۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق کھال جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے اور بینرز اور پوسٹر بھی ایویزاں کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔