ہواوے فلیگ شپ اسمارٹ فون پی نائن کے لیے یورپین کنزیومر اسمارٹ فون ایوارڈ

144

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہواوے فلیگ شپ اسمارٹ فون پی نائن نے یورپین امیج اینڈ ساؤنڈ ایسوسی ایشن(ای آئی ایس اے) میں ججز کی توجہ حاصل کرتے ہوئے یورپین کنزیومر اسمارٹ فون ایوارڈ 2016-17 حاصل کرلیا ہے ۔ہواوے پی نائن جامع کیمرے اور غیر معمولی خصوصیات کے باعث ٹیکنالوجی سے متعلق تنقید نگاروں میں بھرپور توجہ کا مرکز رہا ہے ۔ہواوے پی نائن کا منفرد ڈیزائن اورزبردست ڈیوئل کیمرہ پروفیشنل فوٹو گرافی کے لیے آئیڈیل ہے ،ہواوے نے اس کٹیگری میں مسلسل چوتھے برس یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔ہواوے پی نائن نے اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایک نیا رجحان متعارف کرایا ہے۔