آسٹریلیا کا دورہ جنوبی افریقا‘مچل ا سٹارک اور جوش ہیزآؤٹ

89

سڈنی (جسارت نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے مسلسل انٹرنیشنل مصروفیات کے باعث فاسٹ بولرز مچل ا سٹارک اور جوش ہیزلووڈ کے ورک لوڈ کو کم کرنے کے سلسلے میں انہیں شیڈول دورہ جنوبی افریقا کیلئے آرام کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کینگروز ٹیم دورہ جنوبی افریقا کے دوران 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فاسٹ بولرز کو پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل نہیں کیا جائے گا تاکہ وہ تازہ دم ہو سکیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ٹیم قائد اسٹیون اسمتھ بھی آرام کی غرض سے دورہ سری لنکا ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے تھے۔ آسٹریلوی ٹیم کا شیڈول بہت مصروف ہے، دورہ جنوبی افریقا ختم ہونے کے ساتھ ہی اس نے پروٹیز، پاکستان اور بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہیں، ا سٹارک اور ہیزلووڈ آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈز کے اہم رکن ہیں اسلئے ان کا تازہ دم ہونا ضروری ہے۔
ہیزلووڈ فوری طور پر سری لنکا سے وطن واپس آ جائیں گے جبکہ ا سٹارک آئی لینڈرز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز ختم ہونے تک سری لنکا میں رہیں گے۔